21 مارچ ، 2012
پیرس … فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے 4 افراد کے قتل میں ملوث مجرم کی گرفتاری کیلئے متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کے مطابق مطلوب ملزم فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں ملوث ہے۔ صدر سرکوزی نے میڈیا سے مختصراً گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ہماری قومی یکجہتی کو توڑنے کا باعث نہیں بن سکتے اور ہم کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائیوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ صدر سرکوزی نے مزید کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں نے نمٹنے کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر کوششیں کرنا ہوں۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں ملوث ایک شخص کا سراغ پولیس کو ملاہے جو کہ اپنا تعلق القاعدہ سے بتاتا ہے۔