21 مارچ ، 2012
لاہور … پنجاب یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی شاہانہ تقریب کی تیاریاں جاری ہیں جس کیلئے 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں حکومت پنجاب کی جانب سے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے شاہانہ تقریب کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کے لئے غریب ملک کی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 3 کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پنڈال میں صرف تمبو، شامیانے لگانے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 65 لاکھ روپے ٹی شرٹس اور کیپس کیلئے رکھے گئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے بینرز اور پلے کارڈز کیلئے 50 لاکھ روپے، ساوٴنڈ سسٹم کیلئے 20لاکھ اور میوزک ماسٹر کیلئے 8 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق تقریب کیلئے 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی، ترجمان کے مطابق امکان ہے کہ پنجاب حکومت اخراجات کی تقسیم ادا کردے گی۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے وی آئی پیز صرف طلبہ اور ان کے والدین ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تقریب کو باوقار رکھنا چاہئے۔