پاکستان
21 مارچ ، 2012

اسامہ کی بیوہ کیخلاف مقدمہ خارج کرنیکی درخواست، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد … اسامہ بن لادن کی یمنی بیوہ کے خلاف مقدمہ خارج کرنے اور ان کی بھائی سے ملاقات کرانے کیلئے درخواست پر کئے جانیوالے اعتراضات کی ابتدائی سماعت کل (جمعرات ) کو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے اسامہ بن لادن کی یمنی بیوہ امل کے بھائی زکریا کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، جس پر رجسٹرار آفس کی جانب سے دو اعتراضات کئے گئے تھے۔ درخواست گزار کے وکیل عامر خلیل نے موٴقف اختیار کیا کہ اگرچہ زکریا پاکستانی شہری نہیں تاہم متاثرہ شخص ہے ، اس کی بہن ایبٹ آباد آپریشن کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئی، جس کی اپنے بھائی سے ملاقات اور مناسب علاج اس کا قانونی حق ہے۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید سماعت کل ہو گی۔

مزید خبریں :