21 مارچ ، 2012
ٹوکیو…پاکستان اور جاپان کے درمیان دو بزنس ڈایئلاگ کا آغاز ٹوکیو میں ہوگیا۔ کانفرنس میں سیکریٹری کامرس ظفر اقبال اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو طارق اقبال پوری پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے جاپانی حکومت سے دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ معاہدے کا مطالبہ کیا۔ وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اور چیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ سلیم مانڈوی والا کل جاپان پہنچیں گے۔