پاکستان
22 مارچ ، 2012

لاہور:قیمتی گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے3 ارکان گرفتار

لاہور:قیمتی گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے3 ارکان گرفتار

لاہور.....لاہور میں سی آئی اے پولیس کے سپیشل سٹاف نے پوش علاقوں سے قیمتی گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے 60 لاکھ روپے مالیت کی چار گاڑیاں برآمد کر لی ہیں۔پولیس کے مطابق ڈیفنس میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا تھا جس پر ریکی سے معلوم ہوا کی گاڑیاں صبح سویرے چار سے پانچ بجے کے درمیان چوری ہوتی ہیں۔پولیس نے ناکہ بندی کی تو ایک گروہ کے تین افراد پکڑے گئے۔جن سے 60 لاکھ روپے مالیت کی چار گاڑیاں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اب تک 8 گاڑیاں چوری کر کے علاقہ غیر میں فروخت کر چکے ہیں۔جبکہ ان کے دو ساتھی بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :