پاکستان
22 مارچ ، 2012

نیٹو سپلائی پر ملکی مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا،شیری رحمن

 نیٹو سپلائی پر ملکی مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا،شیری رحمن

اسلام آباد..... امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے کہاہے کہ نیٹو سپلائی پر ملکی مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا۔امریکا میں تاثر ہے کہ پاکستان بدل رہاہے ۔ امریکاسے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سفارشا ت سے اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سفیر کا کام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنا ہوتا ہے۔قومی وقار اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ امریکی ایوان میں بلوچستان کے بارے میں قرارداد کو اہم نہیں سمجھتے۔امریکی حکومت پہلے ہی واضح طور پر خود کو اس قرار داد سے الگ کر چکی ہے ۔

مزید خبریں :