پاکستان
22 مارچ ، 2012

بلوچستا ن کے لوگوں کیلئے خبریں بلو چی زبان میں نشرکی جائیں،ڈانا روہرابیکر

بلوچستا ن کے لوگوں کیلئے خبریں بلو چی زبان میں نشرکی جائیں،ڈانا روہرابیکر


واشنگٹن.... .امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرا بیکر نے نجی ریڈیو چینل کے سربراہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی خبریں بلوچی زبان میں نشر کی جائیں ۔ امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرا بیکر نے نجی ریڈیو چینل کے سربراہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی خبریں بلوچی زبان میں نشر کی جائیں۔خط میں ڈانا بیکر نے دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے بلوچ قوم پرستی اوربلوچیوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کرنے سے ا نکارکیاہے اور حکومت پاکستان اربوں ڈالرکی امدادکے باوجودامریکاکیساتھ تعاون نہیں کررہی اور پاکستانی حکومت امریکی شہریوں کونشانہ بنارہی ہے اورچین سے تعلقات استوارکررہی ہے۔خط کے مطابق پاکستانی حکومت اورخفیہ ایجنسیوں نے امریکی مفادات کیخلاف کام کیاہے ، ان کا کہنا ہے کہ امریکاایشیاکے لوگوں کیساتھ مشترکہ میدان عمل طے کرسکتاہے۔بلوچ عوام اینی قومی زبان میں ریڈیو نشریات کاخیرمقدم کریں گے۔

مزید خبریں :