پاکستان
22 مارچ ، 2012

کراچی :جدہ جانے والی پرواز پی کے731 کے پرواز سے قبل ماسک ماہر آگئے

کراچی . .. . . کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کے طیارے میں پرواز سے قبل 6 آکسیجن ماکس خود بخود باہر آگئے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق جدہ جانے والی پرواز بوئنگ 747 میں جارہی تھی جس میں آکسیجن ماسک اچانک باہر گرپڑے۔انجینئرز نے ماکس کو درست طریقہ سے لگانے کے بجائے ٹیپ سے باندھ دیا، دوران پرواز اگر آکسیجن کا دباوٴ کم ہوجاتا تو یہ ماکس استعمال نہیں ہوسکتے تھے جن سے 6 مسافروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔ماہرین کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں میں کام چلاوٴ اقدامات فلائٹ سیفٹی کی بدترین خلاف ورزی ہے، اور اس ہی طرح کی لاپرواہیوں اور کوتاہیوں پر یورپی یونین نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :