22 مارچ ، 2012
کراچی.....قتل کے ملزم برطرف میجر ہارون کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم ہارون، ایس ایس جی کے میجر جنرل فیصل کے قتل میں ملوث ہے۔ میجر ہارون کو ایک مغوی کو علاقہ غیر لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ میجر ہارون الیاس کشمیر ی کا قریبی ساتھی ہے ۔برطرف میجر ہارون اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔