22 مارچ ، 2012
کراچی… امریکی اخبار نے بے نظیر بھٹو کے قتل پر اقوام متحدہ اور جے آئی ٹی کی رپورٹوں کے حوالے دیئے ہیں جن میں مشرف حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ مشرف اور دو پولیس افسران بے نظیر کے قتل کی سازش سے آگاہ تھے امریکی اخبار’ نیویارک ڈیلی نیوز‘ میں بینظیر بھٹو کے بااعتماد دوست مارک سیگل نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ مشرف کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعدانٹرپول کو انہیں گرفتار کرنے کا اختیارہوگا۔ پرویز مشرف اور دو پولیس افسران جو انھیں رپورٹ کر رہے تھے وہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش کے بارے جانتے تھے۔ وہ ٹائمنگ سے آگاہ تھے اور انہوں نے ذاتی طور پر شہادتوں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ افسران ان دہشت گردوں کوآسانیاں فراہم کرنے والے اورجرم کو چھپانے تک کے عمل کا حصہ تھے۔ پرویز مشرف کو اس سازش کی کامیابی کا یقین تھا۔ رپورٹ میں نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پہلے دن سے ہی سیکورٹی کی خلاف ورزی اور قتل کے تمام ثبوتوں کو ختم کیا گیا۔ ان اقدامات کواس وقت کے صدر کی حمایت حاصل تھی۔