کھیل
15 اکتوبر ، 2013

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی اوپنرز کی شاندار بیٹنگ

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی اوپنرز کی شاندار بیٹنگ

ابوظہبی…پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں اوپنرز کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، اوپنر خرم منظور اور شان مسعود نے شاندار اوپننگ اسٹینڈ فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 101 رنز بنالیے۔ خرم منظوراور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شان مسعود دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، ہاشم آملہ 118 اور جے پی ڈومینی 57 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عرفان اور ذوالفقار بابر سے تین، تین سعید اجمل نے دو جبکہ جنید خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :