22 مارچ ، 2012
اسلام آباد… غذر میں ایک روز کے وقفے کے بعد برفباری شروع ہوگئی ہے، کشمیر میں آج بھی موسم گرد آلود ہے اور شمالی بلوچستان میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے۔غذر میں ایک روز بعد پہاڑوں پر برفباری دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔نشیبی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔طوفانی بارشوں اور برفباری کے باعث بند ہونے والے راستے نہیں کھل سکے۔استور میں موسم خشک ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔اسکردو میں جزوی طور پر ابر آلودہے ،گلگت اسکردد سڑک تین روز بعد بھی کھولی نہیں جا سکی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔جس کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے اور جلانے کی لکڑیوں کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔مظفرآبادمیں تیسرے روز بھی موسم گردآلود ہے۔وادی نیلم،وادی لیپہ اور وادی جہلم میں شدید گرد کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں،نیلم،اور لیپہ کا زمینی رابطہ بحال نہیں ہوسکا ہے۔مظفر آباد اور اسلام آباد شاہراہ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کے لئے بند ہے۔