22 مارچ ، 2012
سرگودھا… سرگودھا میں ستر سالہ اسکول ٹیچر پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھیانہ اور ان کے چھ ساتھیوں کی سماعت29مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے اور اب ملزمان پر 29مارچ کو فرد جرم عائد کی جائیگی۔عدالت نے تمام ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیا ہے۔اسلم مڈھیانہ کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکورٹی کے انتہا ئی سخت انتظا ما ت کئے گئے اورعدالت جانے والے راستوں پر رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی تھی۔اس سے قبل پولیس نے انسد ا د دہشت گر دی کی عدا لت سے ملزمان کا جسما نی ریما نڈ حا صل کیا تھا اور تفتیش میں اسلم مڈھیانہ اور اس کے ساتھیوں کو گناہ گا ر قرار دے کر چا لان انسدا د دہشت گر دی کی خصو صی عدالت میں بھجو ا دیا تھا۔