16 اکتوبر ، 2013
ابوظہبی…ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 14 رنز کی برتری کے ساتھ نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ خرم منظور14 چوکوں کی مدد سے131اور کپتان مصباح الحق تین چوکوں کی مدد سے44 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ گذشتہ روز نوجوان اوپنرز خرم منظور اور شان مسعود نے پاکستانی بیٹنگ کی لاج رکھتے ہوئے گرین شرٹس کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔ شان نے عالی شان ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ مصبااح لحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچ میں برتری حاصل کرکے ڈرائیونگ سیٹ پر آگئی۔ خرم منظور نے دنیا کی نمبر ایک ٹیم کے خلاف پہلی اور یادگار ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔بے جان وکٹ پر جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر بے حال دکھائی دے رہے تھے۔ ڈیل اسٹین ،فلینڈر اور مورکل کی بولنگ پر بیٹسمین آزادانہ اسٹروکس کھیل رہے تھے۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر263 رنز بنائے تھے۔ اس کی برتری 14رنز کی ہوگئی تھی۔