پاکستان
22 مارچ ، 2012

کراچی میں ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر طلبا کا احتجاج

کراچی میں ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر طلبا کا احتجاج

کراچی… کراچی میٹرک بورڈ کے سامنے طلبہ ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں طلبہ کا کہناہے کہ تین ہزار طلبہ کو20سال سے زائد عمر ہونے کے باعث میٹرک کے امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا جارہا،جبکہ عدالت کے حکم کے باوجود ایڈمٹ کارڈ نہیں دیئے جارہے ، جو ناانصافی ہے ،طلبہ کا کہناہے کہ پورے سال امتحانات کی تیاری کی ہے اور اب فکر ہے کہ سال ضائع جائے گا۔ طلبہ کا احتجاج جاری ہے تاہم بورڈ افس کے کسی افسر نے ابتک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ہائی کورٹ نے طلبہ کی جانب سے دائر درخواست پر بیس سال سے زائد عمر کے طلبہ کو امتحان دینے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا ۔

مزید خبریں :