پاکستان
19 اکتوبر ، 2013

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں، وزیراعظم

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں، وزیراعظم

لندن…وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں، بند ہونے چاہئیں،ڈرون حملوں کا معاملہ امریکی صدر کے ساتھ اُٹھائیں گے۔امریکا جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں۔پاکستان میں ڈرون حملے بند ہوناچاہیے۔ پاکستان نے اپنے تحفظات جنرل اسمبلی میں پیش کیے ہیں۔افغانستان میں پاکستان کسی ایک گروپ کی حمایت نہیں کر تا بلکہ امن کے لئے افغانستان کی مدد کررہے ہیں۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش کرر ہی ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پایا جائے۔ قوم کو بتایا ہے کہ توانائی کا بحران اسی دور حکومت میں ختم ہوگا۔بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحران پر قابو پانے کے بعد بجلی سستی کریں گے،ایسا بھی دور آئے گا کہ بجلی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔

مزید خبریں :