دنیا
22 مارچ ، 2012

افریقی ملک مالی میں باغیوں نے سرکاری ٹی وی کا کنٹرول سنبھال لیا

افریقی ملک مالی میں باغیوں نے سرکاری ٹی وی کا کنٹرول سنبھال لیا

باماکو… افریقی ملک مالی میں صدارتی محل پر حملے کے کئی گھنٹے بعد باغی فوج نے سرکاری ٹیلی وژن پر ملک کا کنٹرول سنبھالنے کااعلان کردیا۔ ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے آئین معطل کر دیا گیاہے۔ منحرف فوجوں نے گزشتہ روز بغاوت کا اعلان کیا تھا جس کے بعدحکومت کے حامی فوجیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔باغیوں نے باماکو کے ٹیلی وژن اور ریڈیو پر قبضہ کرکے اسے بند کر دیا تھا۔باغی فوجیوں کے ترجمان لیفٹیننٹ امادو کونارے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’ایک نااہل حکومت کا خاتمہ کر دیا ہے، گزشتہ روز دھماکوں کی آوازیں رات بھر گولیاں چلنے کی آوازیں آتی رہیں۔

مزید خبریں :