پاکستان
22 مارچ ، 2012

امریکا کے ساتھ کوئی زبانی معاہدہ نہیں کریں گے، دفتر خارجہ

امریکا کے ساتھ کوئی زبانی معاہدہ نہیں کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد … دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں امریکا کے ساتھ کوئی زبانی معاہدہ نہیں کیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے غیر قانونی، ناقابل قبول اور نقصان دہ ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی میڈیا میں آئی ایس آئی کی مداخلت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں کسی خاص گروہ کی حمایت نہیں کررہا۔ انہوں نے بتایا کہ گوانتاناموبے میں 5 پاکستانی موجود ہیں جن کی رہائی کیلئے امریکا سے بات چیت چل رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ہمیں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی حتمی سفارشات اور پالیسی گائیڈ لائنز کی روشنی میں ان معاہدوں کو از سر نو دیکھنا ہو گا جو 2002ء میں ختم ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :