پاکستان
22 مارچ ، 2012

حکمران قول وفعل کا تضادختم اور ملکی مفاد میں پالیسیاں بنائیں، ثروت قادری

حکمران قول وفعل کا تضادختم اور ملکی مفاد میں پالیسیاں بنائیں، ثروت قادری

لاہور … سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے پاس کراچی کے حالات کی درستی اور خرابی کے آن آف کا بٹن ہے، حکمرانوں کو قول وفعل کاتضادختم کرکے ملکی مفاد میں پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات درست کرنے کیلئے مصلحت پسندی کے دروازے بند کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ کہیں نظر نہیں آتے، حالات کی درستگی کیلئے صرف دعووٴں سے کچھ نہیں ہوگا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 25 مارچ کو مینار پاکستان کانفرنس میں سنی تحریک اپنے منشور کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :