22 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا گروہ کو حق نہیں کہ میڈیا کو گن پوائنٹ پر ڈکٹیٹ کرے، میڈیا کے ساتھ اچھا برتاوٴ نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہکسی فرد سیاسی جماعت، گروہ یا تنظیم کو اختیار نہیں کہ میڈیا کو گھر کی لونڈی بنائے اور اسے گن پوانٹ پر ڈکٹیٹ کرے کہ حکومت کی طرح میڈیا ان کے اشاروں پر ناچے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجرم کسی بھی جماعت سے ہوں ان کو میڈیا کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنانا ہو گا، اگر نہیں تو قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔