22 مارچ ، 2012
کراچی … صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی سے متعلق اتحادیوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہورہا ہے جس میں وزیر داخلہ سندھ نے بھتا مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی سے صدر زرداری آگاہ کیا۔ صدر زرداری نے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو سیاسی جماعت کی پناہ حاصل نہ کرنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی مانیٹرنگ خود بھی کروں گا۔ صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی کے معاملے پر اتحادیوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔