پاکستان
22 مارچ ، 2012

سند ھ اسمبلی:ملکی تاریخ میں کسی اسمبلی میں نشست خالی قرار نہیں دی گئی ،ہم خیال

کراچی…مسلم لیگ ہم خیال کے ارکان سندھ اسمبلی رزاق راحمواور ارباب ذوالفقار نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں کسی اسمبلی میں نشست خالی قرار نہیں دی گئی ارباب غلام رحیم کے معاملے پرجمہوریت کے دعویدار کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماوٴں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کئی ارکان ایوان میں نہیں آتے کچھ بیمارہیں،جبکہ لال چند دبئی میں کاروبارکی وجہ سے اکثرغیر حاضر رہتے ہیں،لیکن ان کی نشست برقرار ہے۔رزاق راحمو کا کہناتھا کہ ارباب غلام رحیم کی نشست خالی قرار دے کرہم خیال گروپ سے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کابدلہ لیاگیاہے۔اس کیخلاف عدالت میں جائیں گے اورانتخابات میں حصہ لے کر کامیاب بھی ہوں گے۔

مزید خبریں :