پاکستان
22 مارچ ، 2012

پنجاب بینک کیس: ملک قیوم سے 9 کروڑ 80 لاکھ روپے کی وصولی کی منظوری

پنجاب بینک کیس: ملک قیوم سے 9 کروڑ 80 لاکھ روپے کی وصولی کی منظوری

لاہور … نیب نے پنجاب بینک فراڈ کیس میں شیخ محمد افضل کی جانب سے پلی بارگین کیلئے 3 ارب 77 لاکھ روپے کی پیشکش مسترد کر دی جبکہ جسٹس (ر) ملک قیوم کے خلاف پلاٹ کیس میں ان کی جانب سے 9 کروڑ80لاکھ روپے کی وصولی کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین نیب ایڈمرل (ر)فصیح بخاری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ نیب بورڈ نے شیخ افضل کی جانب سے پلی بارگین کی رقم کا دوبارہ تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ بینک سے بطور قرض حاصل کی گئی اصل رقم 8 ارب 40 کروڑ روپے تھی۔ اجلاس میں وزارت پیداوار کی جانب سے بھجوائے گئے دو کرپشن کیسز پر انکوائری شروع کرنے کی منظوری بھی دی اور ہدایت کی ہے کہ یہ انکوائری دو ماہ میں مکمل کی جائے۔

مزید خبریں :