23 مارچ ، 2012
نیویارک. . . . امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری انے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں حکومتی کرپشن سے لاتعلق نہیں بلکہ کرپشن کا خاتمہ خود امریکا کے مفاد میں ہے۔ پاک ایران پائپ لائن کے حوا لے سے امریکی موقف اور خدشات سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری مائیک ہیمر نے نیویارک میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے نمائندہ جنگ کی اس رائے سے اختلاف کیا کہ پاکستان اور افغانستان میں برسراقتدار حکومتوں کی کرپشن سے اوباما انتظامیہ کو کوئی سروکار نہیں جبکہ امریکی امداد بھی اس کرپشن کی نذر ہوتی ہے اور اس حکومتی کرپشن کے باعث پاکستان میں امن و امان تباہ ہوچکا ہے اور ملک عدم استحکام کی صورتحال سے دوچار ہے۔ مائیک ہیمر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کیساتھ امریکا کے دو طرفہ تعلقات ہیں اور باہمی تعاون سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان میں حکومتی کرپشن کے حوالے سے امریکی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونامریکایہ یہ خود امریکا کے مفاد میں ہے اور ان ملکوں کے عوام کا مفاد بھی اسی میں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں پاک ایران پائپ لائن کے حو الے سے مائیک ہیمر نے کہا کہ پاک ایران پائپ لائن کے بارے میں امریکی موقف بڑا واضح ہے اور پاکستان کو آگاہ کیا جاچکا ہے ہم ایٹمی مسئلہ کی اہمیت کے حوا لے سے ایران پرمعاشی دباوٴ بڑھا رہے ہیں تاکہ مسئلہ کا کوئی حل نکل سکے لیکن ایران اس معامل میں عالمی تشویش ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔