دنیا
27 اکتوبر ، 2013

پاک چین سرحد کے قریب بھارت 14ا سٹریٹجک ریلوے لائنیں بچھائے گا

کراچی… محمد رفیق مانگٹ…بھارت نے پاکستان اورچین کی سرحد کے قریب 14ا سٹریٹجک ریلوے لائنیں بچھانے کی منصوبہ بندی کی ہیں، ان ریلوے لائینوں کے علاوہ 73سڑکیں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں، بھارتی ذرائع ابلاغ” ٹائمز آف انڈیا، اکنامک ٹائمز“کے مطابق چین اور پاکستان کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تیاری اور فوجیوں کی تیز نقل و حرکت کے لئے بھارت دونوں ممالک کی سرحد کے قریب 14 اسٹریٹجک ریلوے لائنیں بچھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ریلوے لائنوں لے علاوہ چین کے ساتھ حقیقی کنٹرول لائن(LAC) کے ساتھ 73 سڑکیں بھی تعمیر کرنے جا رہا ہے۔14 ریلوے لائنوں میں سے 12 کا سروے مکمل ہو گیا ہے۔ریلوے لائنیں جموں و کشمیر ، اروناچل پردیش ، اتراکھنڈ اور راجستھان میں میں بچھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔73سڑکوں کی مجموعی لمبائی3812 کلو میٹر ہے،3404کلومیٹر پر مشتمل61 سڑکوں کی تعمیر کی ذمہ داری بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) کے حوالے کی گئی ہے۔61 سڑکوں میں 27 اروناچل پردیش ،12 جموں و کشمیر ، 14 اتر اکھنڈ ، 5ہماچل پردیش اور تین سکم میں تعمیر کی جا رہی ہیں۔17سڑکیں مکمل ہو چکیں ہیں۔73میں سے12سڑکیں سینٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ تعمیر کرے گا۔ گزشتہ ماہ بھارتی وزیر دفاع انتھونی نے پارلیمنٹ میں چین کی سرحدی انفرا اسٹرکچر کی برتری کو تسلیم کیا تھا۔

مزید خبریں :