دنیا
23 مارچ ، 2012

برسبین میں سیلاب نے تباہی مچا دی،ہر طرف پانی ہی پانی

برسبین میں سیلاب نے تباہی مچا دی،ہر طرف پانی ہی پانی

برسبین…آسٹریلیا میں شدید بارش نے جل تھل کر دیا۔ گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، برسبین سے شمال کی جانب سن شائن کوسٹ پر بارش خوب چھما چھم برسی، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،قریبی علاقوں میں پانی داخل ہونا شروع ہوگیا۔ Maroochydore میں تقریبا 3 فٹ تک پانی کھڑا ہے جس سے کئی کاریں اور اسٹور زمیں بھی پانی داخل ہوگیا۔تقریباً 2 سو گھروں سمیت دکانوں ، ریسٹورنٹ اور سیاحتی مقامات پر پانی بھر گیا۔ حادثات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ صورتحال کے پیش نظر اسکول اور چائلڈ کئیر سینٹر بھی خالی کرالیے گئے۔

مزید خبریں :