23 مارچ ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر شپ نے ایک قوم کو کئی حصوں میں تقسیم کر دیا ، ڈکٹیٹرشپ اور مارشل لا نے ملک کا بیڑا غرق کیاہے،پاکستان میں اگر ووٹ کے ذریعے تبدیلی ہوتی ہے تو خوشی ہوتی ہے۔لاہور میں طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بھارت آج جمہوریت کی وجہ سے ترقی ہے، بھارت میں جمہوریت کو فروغ دیا گیا ، کبھی مارشل لا نہیں لگایا گیا۔ڈکٹیٹر شپ اور مارشل لا نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، طلبا کو بم اور بندوق نہیں بلکہ لیپ ٹاپ دیئے،ہم تبدیلی لا رہے ہیں،خواب دکھانے کا کام کسی اور کے سپرد کردیا۔ہوا میں مکے لہرانے والے ایک امریکی کال پر ڈھیر ہو گئے۔اُن کا کہنا تھا کہ آج بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کردیا ہے۔ہمارے زمانے میں بھارت کو بجلی برآمد کرنے کا سوچا جارہا تھا۔ترقی کی دوڑ میں خطے کے تمام ممالک ہم سے پیچھے تھے۔ن لیگ امانت میں خیانت کرنے والی پارٹی نہیں ہے۔انشااللہ قوم ایک مرتبہ پھر اٹھے گی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔