پاکستان
23 مارچ ، 2012

سرگودھا:اسلم مڈھیانہ کے ہاتھوں تشدد کا شکاراسکول ٹیچر کا دوبارہ طبی معائنہ

سرگودھا:اسلم مڈھیانہ کے ہاتھوں تشدد کا شکاراسکول ٹیچر کا دوبارہ طبی معائنہ

سرگودھا …سرگودھا میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کے ہاتھوں تشدد کا شکاراسکول ٹیچر نفیس خان کا لاہور کے اسپتال میں دوبارہ میڈیکل کیاگیاہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم پرحکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل کردہ 5ڈاکٹروں پرمشتمل میڈیکل بورڈ نے نفیس خان کا طبی معائنہ کیا۔نفیس خان کے دونوں ٹانگوں کے ایکسرے حاصل کیے گئے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نفیس خان کے ٹانگوں میں لوہے کے راڈ ہونے کے باعث ایم آئی آر ٹیسٹ نہ ہوسکا ہے۔اسلم مڈھیانہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے 70 سالہ ٹیچر نفیس خان کے بھائی ادریس خان نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ میڈیکل رپورٹ حقائق پرمبنی نہیں،رپورٹ میں گولیاں لگنے کا کسی جگہ ذکر نہیں ہے، ہے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کی سماعت کے نفیس خان کی موجودہ میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سیکریٹری صحت پنجاب کو احکامات جاری کیے تھے۔

مزید خبریں :