پاکستان
23 مارچ ، 2012

ڈینگی کے خلاف آگاہی کیلئے لاہور میں میراتھن ریس کا اہتمام

ڈینگی کے خلاف آگاہی کیلئے لاہور میں میراتھن ریس کا اہتمام

لاہور…ڈینگی کے خلاف آگاہی کے لئے لاہور میں میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین بزرگوں ،نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریس کا اہتمام پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔میراتھن ، ریس کورس پارک سے شروع ہوئی اور صدیق ٹریڈ سینٹر سے ہوکر واپس ریس کورس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئیں۔ فیملی فن ریس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میراتھن ریسزکے اختتام پر ریس کورس پارک میں میوزک شو کا بھی اہتمام بھی کیا گیاتھا۔تقریب میں چند افراد نے ڈینگی کا روپ بھی دھار رکھا تھا۔ریس میں حصہ لینے والے افراد کا کہنا تھا کہ وہ ڈینگی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔میراتھن میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے افراد میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ڈینگی کے خلاف مختلف ریسوں میں حصہ لینے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈینگی سے ڈرنے کی بجائے اس کا مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں :