23 مارچ ، 2012
لاہور…پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے ارباب غلام رحیم کی قرارداد کے ذریعے رکنیت معطل کرکے اچھی روایت قائم نہیں کی، ایسا کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اس انتہائی اقدام سے قبل ارباب غلام رحیم کو سنا جانا آئینی طور پر ضروری تھا۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ صرف الیکشن کمیشن ہی اراکین کی رکنیت کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے ایسا کرنے سے مفاہمت کی سیاست کا کھوکھلا پن ظاہر ہو گیا ہے۔