پاکستان
23 مارچ ، 2012

پشاور:سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب

پشاور …پشاور میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں 21 حاضر سروس افسران کو بھی بہترین کارکردگی پر تمغے دیئے گئے۔ پشاور میں پہلی بار پاک فوج نے تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر 38 شہید جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازاگیا۔ جبکہ حاضر سروس 6 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 15 افسران کو بہترین پیشہ ورانہ خدمت پر تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔ شہداء کی یادگار پر دعائیہ تقریب بھی ہوئی اور پھول چڑھائے گئے۔

مزید خبریں :