23 مارچ ، 2012
پشاور …پشاور کے نواحی علاقہ پھندو چوک میں پلاٹ کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پھندو چوک میں پلاٹ کے تنازعہ پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مناف گل موقع پر ہی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے دونوں گروپوں کے چودہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔واقعہ میں زخمی ہونے والے چار افراد کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔