کھیل
30 اکتوبر ، 2013

پہلا ون ڈے،جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پہلا ون ڈے،جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

شارجہ…جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ،پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹیسٹ میچ کے سنچری میکر اسد شفیق شامل نہیں ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے عمران طاہر کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے،انہیں2سال کے بعد ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پہلے ون ڈے میں پاکستانی اسکواڈ میں ناصرجمشید،احمدشہزاد، محمدحفیظ ، مصباح الحق ، عمراکمل ، عمرامین ، شاہدآفریدی ، سعیداجمل،عرفان ، وہاب ریاض اورسہیل تنویر شامل ہیں ۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں اے بی ڈی ویلیرز،گریم اسمتھ،کولن انگرم جیپی ڈومنی،ڈوپلیسی،ڈیوڈملر،رائن میکلارن وین پارنل،سوٹ سوبے،عمران طاہر،مورنے مورکل کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :