پاکستان
23 مارچ ، 2012

لاہور: تاوان کیلئے اغواء کئے گئے بچے کی لاش نہ مل سکی

لاہور …لاہور کے علاقے شاہدرہ سے 15 لاکھ تاوان نہ ملنے پر قتل ہونیوالے 7 سالہ بچے کی لاش تاحال نہیں مل سکی جبکہ گرفتار ملزم کو تین روز کے جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ماہر غوطہ خور اور ریسکیو اہل کار آج بھی مرغزار کالونی کے کے نالے میں محنت کش شبیر شاہ کے 7 سالہ بیٹے شاہ زیب کی لاش تلاش کرتے رہے دوسری جانب شاہ زیب کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینکنے کا اعتراف کرنے والے ملزم یاسر کومقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔شاہ زیب کو اتوار کو گھر کے باہر سے محلے دار پولیس اہلکار مقبول کے بیٹے یاسر نے 15 لاکھ تاوان کے لئے اغوا کر لیا تھا۔

مزید خبریں :