20 جنوری ، 2012
پیرس… افغانستان میں چارفرانسیسی اہل کاروں کی ہلاکت اور 16 کے زخمی ہونے کے بعد فرانس نے افغانستان میں اپنا فوجی آپریشن بند کردیا۔ نیٹو ترجمان اور افغان حکام کے مطابق مشرقی افغانستان کے ضلع Tagab میں افغان فوجی کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے فائرنگ کرکے 4 ایساف اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کوزخمی کردیا جس کے بعد فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے اعلان کرتے ہوئے افغانستان میں جاری جوائنٹ آپریشن، اور تمام ٹریننگ کو معطل کردیا ہے۔ ان کاکہناہے کہ وہ جلد ازجلد انخلا کا سوچ رہے ہیں۔ سرکوزی کے مطابق فرانسیسی فوج اپنے حامیوں کے ساتھ ہے لیکن انہیں اپنے کسی اہلکار کی ہلاکت یا زخمی ہونا قبول نہیں۔ انہوں نے فوری طور پر وزیر دفاعGerard Longuet کو افغانستان روانہ کردیا ہے۔