15 نومبر ، 2013
نیویارک…این جی ٹی…مختلف قسم کے جھولوں پر تفریح کرتے تو آپ نے بہت سے لوگ دیکھے ہونگے لیکن یہ جھولا جھولنا واقعی کچھ کم ہمت کا کام نہیں۔لا طینی امریکی ملک" ایکیواڈور"میں خطرات سے کھیلنے والے افراد کی تفریح کیلئے پہاڑ کے کنارے 2,660میٹر کی بلندی پر دنیا کا خطر ناک ترین جھولا نصب کردیاگیا ہے۔ہرے بھرے پہاڑوں کے درمیان نصب اس جھو لے کو ایک درخت کیساتھ باندھا گیا ہے جسکے قریب مو جود ایک ٹری ہاؤس اسکی دلکشی میں مزید اضافہ کر دیتا ہے ۔اس جھولے میں بیک وقت ایک ہی فرد جھول سکتا ہے تاہم گہری کھائی اور اونچائی کے خوف سے جھولا جھولنے اور انھیں دیکھنے والے افراد کی چیخیں نکل جا تی ہیں۔