25 مارچ ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم،بھتہ خوری،ڈکیتی اور اسلحے کے زور پر گاڑیاں چھیننے والے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق جوہر آباد کے علاقے سے مقابلے کے بعد ایک کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کی نشاندہی پر چھینی گئی تین گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں،اس کے علاوہ سر سید ٹاوٴن کے علاقے سے اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،رضویہ کے علاقے سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی 14 واردتوں میں پولیس کو مطلوب ملزم نادر خان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کی گرفتاری اس کے دو روز پہلے پکٹرے جانے والی ساتھی کی نشاندہی پر عمل میں آئی ہے،شریف آباد کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 9 ایم ایم پستول اور چھینے گئے تین موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں،گذشتہ روز بھی انسداد بھتا سیل نے دومختلف کارروائیوں میں8ملزمان کوگرفتارکیا، ملزمان نے بھتا نہ دینے پرواٹرپمپ میں مرغی والے،لسبیلہ پرگوشت والے اوربہادرآباد میں بیکری کے مالک کونشانہ بنانے کے علاوہ متعدد وارداتوں کااعتراف کیا،گرفتاری سے قبل بھی ملزمان بھتا لینے آئے تھے کہ پکڑے گئے لیکن ان کاسرغنہ فرارہوگیا۔