کاروبار
20 جنوری ، 2012

بھارت سے گاڑیوں کی درآمد پر بھی غور جاری ہے ،وزیرتجارت

بھارت سے گاڑیوں کی درآمد پر بھی غور جاری ہے ،وزیرتجارت

اسلام آباد…وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ تیرہ فروری کو ان کے بھارتی ہم منصب کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تجارت کوفروغ دینے میں مزیدپیش رفت ہوگی۔بھارت سے گاڑیوں کی درآمد پر بھی غور جاری ہے۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس میں مخدوم امین فہیم کاکہناتھاکہ امیدہے کہ یکم فروری کو ڈبلیو۔ٹی۔او سے 75پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی کاپیکج منظورہوجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ بھارت کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے منفی اشیاء کی لسٹ فروری میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈکامعاہدہ جلدی میں کیاگیا،ا س کی وجہ سے اس میں کئی خامیاں ہیں۔

مزید خبریں :