پاکستان
25 مارچ ، 2012

راجن پور :غیرت کے نام پر بھائی نے بہن سمیت دو افراد کو قتل کردیا

راجن پور …راجن پور میں کارو کاری کے الزام میں بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بہن سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر راجن پور کے علاقہ بستی بلوانی میں اختر نامی شخص نے اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کارو کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے اپنی سگی بہن 17 سالہ شاہینہ اور عبدالرحمن نامی نوجوان کو قتل کردیا اور موقع واردات سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر راجن پور پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیں ہیں۔

مزید خبریں :