17 نومبر ، 2013
راولپنڈی …راولپنڈی سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے تین افراد کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ادا کر دی گئی ہے۔ نمازجنازہ میں مولانا فضل الرحمان خلیل سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،نمازجنازہ مولانا سمیع الحق نے پڑھائی،انتظامیہ نے لوگوں روکنے کی کوشش کی لیکن لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ، سیکیورٹی فورسزلوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن روالپنڈی کے گردنواح سے آنے والے جم غفیر کو کنٹرول کرنا انتظامیہ کے مشکل ہوگیا اور اُنہیں جنازہ کی اجازت دینی پڑی جس کے بعد جاں بحق افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔اِس موقع پر مشتعل ہجوم نے علماء سے مطالبہ کیا کہ اُنہیں کارروائی کرنے کی اجازت دی جائے لیکن علمائے کرام نے انہیں اِس فعل سے منع کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہونے کی تلقین کی جس کے بعد لوگوں آہستہ آہستہ منتشر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔