پاکستان
25 مارچ ، 2012

فاخرہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس

فاخرہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس

کراچی…تیزاب سے جھلسنے کے باعث خودکشی کرنے والی فاخرہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ، سندھ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور دیگر سیاست دانوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلی سندھ نے فاخرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہر بچی انصاف کی حق دار ہے ، ایم این اے فریال تالپور نے بھی فاخرہ کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مذمت اورانتقال پر اظہار افسوس کیا۔ایم کیو ایم کے ارکین نے اپنے بیان میں کہا کہ فاخرہ کے چہرے پر تیزاب پھینکنے اور اسے خودکشی پر مجبور کرنے والے سابق وزیر اعلی پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے صاحبزادے بلال کھر کو آئین و قانون کے تحت سزا دی جائے۔جبکہ وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ فاخرہ کے انتقال پر بہت افسوس ہے۔فاخرہ کے مجرم کو سخت سزا ملنی چاہئے۔ خواتین اب ظلم برداشت نہیں کریں گی۔

مزید خبریں :