پاکستان
25 مارچ ، 2012

توانائی کی ضروریات کیلئے سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، وزیراعظم

توانائی کی ضروریات کیلئے سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حصول کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جنوبی کوریا کے شہر سیوٴل روانہ ہونے سے پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی ہمارے ملک کی ضرورت ہے اور ہم اس کا حصول چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سول ایٹمی ٹیکنالوجی بھارت کے ساتھ توازن قائم رکھنے کیلئے پاکستان کیلئے اہم ہے، اس سے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم کے سیوٴل پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ان کے ساتھ 4 روزہ دورے پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، شیری رحمان بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :