25 مارچ ، 2012
گجرات … مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوامی خادم ہونے کے دعویدار پنجاب میں شہنشاہی نظام چلا رہے ہیں، صوبہ ہر شعبے میں پیچھے چلاگیا ، ڈکیتیوں، لوٹ مار اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ انہوں نے یہ بات گجرات کے قریب کوٹ قطب دین کنجاہ میں آل پاکستان چوہدری ظہور الٰہی شہید گولڈ کپ ٹورنامنٹ 2012ء کے اختتام پر عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ٹورنامنٹ پاکستان ایئر فورس نے جیت لیا، پنجاب پولیس نے دوسری اور واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہے، صوبائی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔