26 مارچ ، 2012
لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جاگیردارانہ نظام کی وجہ سے مسائل میں مبتلا ہے۔ قومی دولت پر کچھ خاندانوں کا قبضہ ہے۔ ملک کو انصاف اور مساوات کی ضرورت ہے الطاف حسین نے یہ بات اپنے پیغام میں کہی جو لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں انیس احمد ایڈووکیٹ نے پڑھ کر سنایا۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم محروم اور متوسط طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ایسے افراد کو پارلے منٹ کا رکن بنایا جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم نے پاکستان میں انقلاب کو متعارف کرایا ہے اور اس مقصد کیلئے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تیزاب پھینکے جانے کے واقعات ایک کھوکھلے جاگیرادارانہ سیاسی نظام کی نشاندہی کرتے ہیں۔