26 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی سینٹرل جیل میں دو قیدیوں کے درمیان جھگڑے میں ایک قیدی نے دوسرے قیدی کو قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں محمد احمد نامی قیدی نے آپس کے جھگڑے میں ساتھی قیدی بشارت کو چھری کے وار مارکے قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق قیدی محمد احمد قتل اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں سزا کاٹ رہا ہے۔جیل انتظامیہ نے ڈیوٹی افسر سمیت دو اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔