65501
407893 حیدرآباد :اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری منافع بخش کاروبار بن گئے

پاکستان
25 نومبر ، 2013

حیدرآباد :اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری منافع بخش کاروبار بن گئے

حیدرآباد :اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری منافع بخش کاروبار بن گئے

حیدرآباد …حیدرآباد ریجن میں جرائم کی بڑھتی، دیگر وارداتوں کی نسبت اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری منافع بخش کاروبار بن گئے ہیں۔ شہری تاوان بھی ادا کرتے ہیں اور اذیت بھی برداشت کرتے ہیں۔حیدرآباد ریجن میں جرائم کا گراف بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ شاید ہی کسی خاندان کا کوئی فرد ہو جومحفوظ رہا ہو، شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اسٹریٹ کرائم، چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کا پہلے ہی سامنا تھا، مگر اب انہیں خطرہ ہے جان کا ،اغوا کااور بھتہ خوری کا!!حیدر آباد ریجن میں اس سال اغوا برائے تاوان کی 30وارداتیں ہوچکی ہیں۔نواب شاہ، دادو، مٹیاری، جام شورو اور حیدرآباد کے شہری اغوا کاروں کے نشانے پر رہے۔ لوگ بازیاب توہوئے مگر تاوان ادا کرنے کے بعد۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ مغویوں کی بازیابی پولیس دباوٴ سے ممکن ہوئی تاوان سے نہیں۔ شہر میں لیاری گینگ وار طرز کی کارروائیاں زور پکڑ رہی ہیں، مسلح افراد آتے ہیں اور لوٹ کر چلے جاتے ہیں۔ ہالہ ناکہ محفوط جگہ بنی ہوئی تھی، مگر اب وہاں دکانوں سے جرائم پیشہ افراد کیش گن کر لے جاتے ہیں۔حیدرآباد ریجن میں دیگر جرائم کی وارداتوں کا گراف بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دو ماہ کے دوران 130 افراد قتل ہوئے، لوٹ مار اور ڈکیتی کی 268وارداتیں ہوئیں، 197 گاڑیاں چھین لی گئیں اور بھتہ خوری کی درجنوں وارداتیں ہوئیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد ہوں یا اغوا کار، ان کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو یہ شہر بھی کچھ عرصے بعد مجرموں کیلئے سونے کی چڑیا بن جائے گا۔

مزید خبریں :