65504
407893 ملتان میں ایلومینیئم پیپر میں لپٹی، کوئلوں پر تیار کی گئی مچھلی کی مقبولیت

پاکستان
25 نومبر ، 2013

ملتان میں ایلومینیئم پیپر میں لپٹی، کوئلوں پر تیار کی گئی مچھلی کی مقبولیت

ملتان میں ایلومینیئم پیپر میں لپٹی، کوئلوں پر تیار کی گئی مچھلی کی مقبولیت

ملتان…ویسے تو مچھلی کو کئی طریقوں سے پکا کر کھایا جاتا ہے لیکن آج کل ملتان میں ایلومینیئم پیپر میں لپیٹ کر کوئلوں پر تیار کی جانے والی مچھلی بھی مقبول ہو رہی ہے۔کوئلے پر تیار کی جانے والی مچھلی کو پہلے مختلف مصالحے لگا کر رکھ دیا جاتا ہے پھر اسے کوکنگ آئل میں ڈبو کر کر جلتے انگاروں پر پڑی سلاخوں پر رکھاجاتا ہے۔ پھر مرحلہ آتا ہے اسے ایلومینیم پیپر میں لپیٹ کر جلتے کوئلوں کے انگاروں پر پر رکھ کر تیار کرنے کا۔ جس پر اسے 20سے 30منٹ لگتے ہیں۔ مچھلی کی تیاری کا یہ نیا اور منفرد انداز مقبول ہو رہا ہے اور اسے پسند کرنے والوں کا کہنا ہے کم مصالحے اور کم چکنائی کی یہ مچھلی کھانے کے بعد وہ اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔ملتان کا علاقہ خونی برج اور محلہ شاہ خرم والا ایلومینیم پیپر میں تیار کی جانے والی اس مچھلی کی فروخت کا مرکز ہیں لیکن اب شہر کے دوسرے حصوں میں بھی اس کی دکانیں کھل رہی ہیں۔ اس مچھلی کا کاروبار کرنے والوں کے مطابق اسے پسند کرنے والوں کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ روسٹ یا فرائی فش کی نسبت ایلومینیم پیپر میں تیار کی جانے والی مچھلی کی قیمت 25سے 50فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ آج کل یہ مچھلی 700سے 800روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس مچھلی کے ذائقے کو پسند کرنے والے صرف ملتان ہی نہیں ، قریبی شہروں سے بھی یہاں آتے ہیں۔

مزید خبریں :