65521
407893
25 نومبر ، 2013
کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس اہلکار سمیت چھ شہریوں کے قتل کے ملزمان رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ فرد جرم عائد کیے جانے پرملزمان شاہجہاں بلوچ اور امین بلیدی نے صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو 4دسمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ لیاری آپریشن کے دوران ہیڈکانسٹیبل الطاف سمیت چھ شہریوں کے قتل کی ایف ائی آر دونوں ملزمان کے خلاف درج کی گئی تھی۔