65522
407893
25 نومبر ، 2013
پشاور…ہنگو ڈرون حملے کے حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تفتیشی افسران حقائق کی تصدیق کرکے کارروائی عمل میں لائیں۔آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی نے تحریک انصاف کے سلیمان آفریدی کی درخواست کے بعد یہ ہدایات دیں۔تحریک انصاف کی تحریری درخواست میں امریکا اور سی آئی اے کو نامزد کیاگیا ہے، درخواست میں وزارت خارجہ کے بیان،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں اور واشنگٹن پوسٹ میں ڈرون کی خبرکاحوالہ دیا گیا ہے۔