65543
407893
25 نومبر ، 2013
کراچی…سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے، اب یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے لئے امیدوار پینل بنا کر الیکشن لڑ سکیں گے ۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے نئے بلدیاتی انتخابات میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ ترامیم کے تحت یونین کمیٹی اور یونین کونسلز کے لئے آزاد اُمیدوار بھی پینل بنا کر الیکشن لڑ سکیں گے اور کامیابی کے تین روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کر سکیں گے۔ ترامیم کے مطابق انفرادی حیثیت کے بجائے پینل کو انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام میں ترمیم کے لئے گورنر سندھ آرڈی ننس بھی جاری کر سکتے ہیں۔